ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار کے سیلاب متاثرین کیلئے بلیورس چرچ کی جانب سے 50 لاکھ کی امداد

بہار کے سیلاب متاثرین کیلئے بلیورس چرچ کی جانب سے 50 لاکھ کی امداد

Tue, 06 Sep 2016 12:37:36    S.O. News Service

پٹنہ، 5 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا ) بھارت کے کئی حصوں میں زبردست بارش کی وجہ سے کئی ریاستیں سیلاب کی صورت حال سے دو چار ہیں۔ بہار ایسے ہی کچھ ریاستوں میں سے ایک ہے جن پر سیلاب کا سب سے برا اثر پڑا ہے اور جہاں امداد کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ بلیورس چرچ متاثرہ علاقے کے 4000 خاندانوں کی مدد کرنے اور ان کی بازآبادکاری کے لئے کام کر رہی ہے اور اس نے بہار کے سیلاب متاثرین کے لئے 50 لاکھ روپے کی رقم مقرر کی ہے۔پہلے مرحلہ میں بلیورس چرچ نے 4 اگست سے بہار میں راحت کیمپ کا آغاز کیا اور اس نے کشن گنج، ارریہ، کٹیہار اور پورنیہ کے چار اضلاع میں 800 سب سے زیادہ متاثرہ خاندانوں تک مدد پہنچائی ہے۔ 4 اگست سے ان خاندانوں تک راحت پہنچانے کا کام شروع کیا گیا، جس کے تحت انہیں خشک کھانے کی اشیاء کی پیک جیسے ستتو ، چنا دال، گڑ، روٹی اور دیگر غذائی اشیاء پہنچائی گئی۔اس کے علاوہ چرچ کے رضاکار متاثرہ خاندانوں کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نواور انہیں مفت ترپال اور دیگر امدادی سامان فراہم کرنے کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔دوسرے مرحلہ میں بلیورس چرچ پٹنہ ڈایوسیس نے 6 متاثر اضلاع کے 3200 خاندانوں تک راحت پہنچانے کا منصوبہ بنایا ہے۔کوٹے چاول، چنا، گڑ، چینی، چائے کی پتی، نمک وغیرہ پر مشتمل کھانے کے پیکٹ اور موم بتی، میچ، نہانے کے صابن، دھونے کا صابن وغیرہ پر مشتمل یوٹیلیٹیپیکٹ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔کولکاتہ ڈایوسیس کے بشپ ڈاکٹر جوریا بردھن نے کہا، '' سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگ، خاص طور پر بچے مشکل دورسے گزر رہے ہیں۔ ان خاندانوں تک مدد پہنچانا، ان تک خوراک، پناہ گاہ، پانی اور ڈاکٹر جیسی ضروری سہولیات پہنچانا ہمارا فرض ہے۔ہماری آفات مینجمنٹ ٹیم کے ساتھ ہم بہترین ممکن طریقے سے متاثرہ علاقوں کے خاندانوں تک مدد پہنچا رہیں ہیں۔بلیورس چرچ میں میٹروپولیٹن ڈاکٹر کے پی یوہاننن نے کہا، '' زیادہ تر خاندان اپنے گھر کھو چکے ہیں، ان کے پاس نہ کھانا ہے، نہ پانی اور نہ ہی رہنے کی جگہ۔ میں اس صورت حال کو دیکھ کر بے حدتناؤ میں ہوں، اسی لئے ہم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک مدد پہنچانے کا فیصلہ لیا۔ ہم نے بہار کے لئے 50 لاکھ روپے مختص کئے ہیں اور اس رقم کا استعمال ہم متاثرہ لوگوں تک اصل سہولیات پہنچانے کے لئے کیا جائے گا۔چرچ کے بے شمار دوسرے پروگرام ہزاروں بچوں، خواتین، جذام کے مریضوں، گاؤں والوں کو تعلیم، مشاورت، صحت کیمپ، دواؤں، ہسپتالوں، پناہ، بازآبادکاری اور پینے کے صاف پانی کے طور پرمستفیض کر چکے ہیں۔


Share: